آپ نے زخموں پر نمک چھڑکنے والا محاورہ تو سن رکھا ہوگا اور اگر حقیقت میں نمک لگایا جائے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ زخموں پر شملہ مرچ پاؤڈر (orange paprika powder) جو کہ بازار میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے ,لگانے سے جلد خون روکا جاسکتا ہے۔
اگر کام کرتے یاکھانا پکاتے ہوئے جسم کے کسی بھی حصہ پر کٹ لگ جائے اور
خون بہنے لگے اور کوئی دوائی بھی نہ ملے تو پریشان نہ ہوں بلکہ اس زخم پرشملہ مرچ پاؤڈر لگانے سے زخم سے خون نکلنا بند ہوجائے گا۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ زخم پر شملہ مر چ پاؤڈر کا چھڑکاﺅ کرنا ہے اورکسی ٹشو یا روئی سے زخم کو ڈھک دینا ہے اور چند ہی منٹوں بعد خون نکلنا بالکل بند ہوجائے گا۔اس میں ایسے جزاءموجود ہوتی ہیں جو انٹی سیپٹک کا کام دیتے ہیں اورساتھ ہی یہ خون کو روک کر زخم کو مندمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔